ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔آپریشن ونگ کے 42، انویسٹی گیشن ونگ کے 14، سکیورٹی ڈویژن کے 84 جبکہ 37 لیڈیز پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1220 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کی 156 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں۔احتجاج تاجر یونین، آزادی مارچ سمیت مختلف مواقعوں پر اینٹی رائٹ فورس نے 32080 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 145 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3732 اور بیرون اضلاعی 44 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ پولیس لائنز کے جوانوں نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مختلف ہسپتالوں میں داخل 13 مریضوں کو خون کا عطیہ دیا۔

مزید :

علاقائی -