رائیونڈ اجتماع پر ٹریفک کے بہترین اقدامات کئے گئے

رائیونڈ اجتماع پر ٹریفک کے بہترین اقدامات کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ اجتماع کے موقعہ پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے، الصبح ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈائیورشن لگاتے ہوئے رائے ونڈ جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ لاہور رائے ونڈ روڈ پر قائم تجاوزات اور رانگ پارکنگ کو کلیئر کرواتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا، سی ٹی او لاہور کی نگرانی میں ایس پی ٹریفک سردار آصف اور سی ٹی او گوجرانوالہ سمیت آٹھ سو سے زائد ٹریفک افسران اور وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے، دعا کے بعد فوری انخلاء کیلئے رائے ونڈ سے نکلنے والے تمام راستوں پر ٹریفک کو یکطرفہ چلایا گیا، موٹروے اور لاہور رنگ روڈ سے رائے ونڈ روڈ جانے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستوں پر چلایا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ۔سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ اس قافلے میں ہزاروں موٹرسائیکلیں، کاریں، رکشہ جات، ٹرک ویگنیں اور نہیں شامل تھی جن کا پرامن انخلاء کو یقینی بنانا شہریوں کے تعاون کے بغیر۔ممکن نہ تھا، بہترین انخلاء کے موقعہ پر سی ٹی او نے ٹیم مبین شہید کو شاباش دی، انہوں نے اس۔موقعہ پر شہریوں اور میڈیا کے بھی شکریہ ادا کیا، موثر ٹریفک پلان اور آگاہی سے شرکاء کو انخلاء کے وقت واپسی جاتے ہوئے ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -