نوجوانوں کی مختلف علاقوں میں ون ویلنگ عروج پر رہی

نوجوانوں کی مختلف علاقوں میں ون ویلنگ عروج پر رہی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)  شہر کے پوش علاقوں گلبرگ،غالب مارکیٹ، کینال ویو،جیل روڈ،فیروز پور روڈ، وحدت روڈ ڈیفنس روڈ،مال روڈ،فیروز پور روڈ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر لاکھوں روپے کا جوا  بھی ء لگایا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر ریس ہوتی رہی۔

ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے۔

مزید : علاقائی