ڈیفنس، کاہنہ، نواب ٹاؤن میں 15لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں، پولیس نے آنکھیں موند لیں 

ڈیفنس، کاہنہ، نواب ٹاؤن میں 15لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں، پولیس نے آنکھیں موند ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت  میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس بی میں ارحم اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ75 ہزار مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،کاہنہ میں شاہ زمان اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے، نواب ٹاؤن میں عمیر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے15ہزار و زیورات،مسلم ٹاؤن میں شہباز اور فیملی سے 2لاکھ20ہزار روپے  و طلائی زیورات، فیصل ٹاؤن میں منیر احمد اور فیملی سے1لاکھ 45ہزارروپے و طلائی زیورات،سبزاہ زار میں طاہر محمود اور فیملی سے 1 لاکھ 80ہزارروپے و زیورات،مغلپورہ میں ندیم سے 88ہزار اور موبائل فون، مناواں میں خالد کی دکان سے 57 ہزار اور موبائل فون،سمن آباد میں مرتضی سے60ہزار نقدی اور موبائل فون، گلبرگ میں محسن سے 42ہزار نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ میں الیاس سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصطفی ٹاون، لیاقت آباد سے گاڑیاں او رمصری شاہ،گلشن راوی اور لٹن روڈ کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔  

مزید : علاقائی