جاپانی وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی

جاپانی وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے وفد کے ہمراہ مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ جارہے تھے۔جہاز کے ہوا میں بلند ہونے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں اعلان کیا گیا طیارے کا اوون دھماکے سے پھٹ گیا ہے اور کچن میں آگ لگ گئی ہے تاہم 10 منٹ بعد آگ پر قابو پانے کا ایک اور اعلان کیا گیا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کھانا گرم کرتے وقت پیش آیا،اس دوران فضائی عملے کا کوئی اہلکار آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوا۔ آگ پر فوری قابو پانے کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آگ

مزید : علاقائی