وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کوالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے. وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ملائیشیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے. اس کے علاوہ وزیر خارجہ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کریں گے اور وہاں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم کیے گئے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کریں گے. شاہ محمود قریشی کو دورہ ملائیشیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ان کے ملاشین ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ نے دی تھی. وزیر خارجہ ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔

شاہ محمود

مزید : علاقائی