اسمبلی نشست چھوڑکر دوبارہ الیکشن لڑنے کوتیار ہوں، صلاح الدین ایوبی

اسمبلی نشست چھوڑکر دوبارہ الیکشن لڑنے کوتیار ہوں، صلاح الدین ایوبی

  



اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی آپ سے الیکشن ہارے آپ اور وہ دونوں الیکشن دھاندلی کے خلاف ایک ہی سٹیج پر ہیں۔ صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ ہمیں اسمبلی نشست چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،مجھے بتایا جائے کہ محمود خان اچکزئی نے میرے حلقے میں الیکشن کا کوئی مطالبہ کیا ہے؟صحافی نے سوال کیاکہ محمود خان اچکزئی تو الزام لگاتے ہیں آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا۔صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا ہے تو محمود خان اچکزئی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔

دوبارہ الیکشن

مزید : علاقائی