راولپنڈی، شیر خوار بچی فروخت کا  الزام، لیڈی ہیلتھ ورکر گرفتار

  راولپنڈی، شیر خوار بچی فروخت کا  الزام، لیڈی ہیلتھ ورکر گرفتار

  



راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے محلے آریا میں پولیس نے خاتون کو 2 دن کی بچی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق مشتبہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ زیر حراست خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر ہے، بچی کو پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔وارث خان پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی محبوب الرحمن نے بتایا کہ علاقہ مکین نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ اریا محلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر دو دن کی بچی کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کررہی ہے۔اے ایس آئی نے بتایا کہ پولیس مذکورہ علاقے میں گشت پر تھی، اطلاع ملتے ہیں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔اے ایس آئی نے بتایا کہ زیر حراست خاتون کے مطابق وہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہے اور غریب آباد کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں کام کرتی ہے۔ زیر حراست خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ایک اور خاتون نے ان سے رابطہ کیا جسے بچی حوالے کرنا تھا۔

لیڈی ہیلتھ ورکر گرفتار

مزید : علاقائی