اچھرہ،بھتہ خوری کیخلاف ایکشن نہ لینے پر دکانداروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

اچھرہ،بھتہ خوری کیخلاف ایکشن نہ لینے پر دکانداروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

  



 لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ کے رہائشی دکانداروں نے بھتہ خورو سے تنگ آکر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،، مظاہرین نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلال بٹ نامی بھتہ خور پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا تھا،، نہ دینے پر فائرنگ کرکے اپاہج کردیا،، جس کے بعد ملزمان نے گھر پر فائرنگ کی جس سے دو راہگیر شدید زخمی ہوئے، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے فیروزپور روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عدالت سے ضمانت ملنے پر رہا ہو کر واپس آئے اور اب فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہیں جلد گرفتار کر لیے جائے گے۔

مزید : علاقائی