ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈنوید ارشاد نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام390کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائیں۔دوران گشت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 کاریں،13 موٹر سائیکلیں،7موبائل فونز اور 22ہزار روپے سے زائد نقدی بر آمدکی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8پسٹلز،4میگزین اور288 گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھار ی مقدار میں منشیات بھی بر آمدکی گئی۔جوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے105 افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ122گاڑیوں،65 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور1 لاکھ 42 ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ6گاڑیوں،32 موٹر سائیکلوں اور81 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ 

جعلی نمبرپلیٹس والی وہیکلزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 17،ہوائی فائرنگ میں 1 اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر4 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 9 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی