نوجوان کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہو گا: گورنر سند ھ

  نوجوان کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہو گا: گورنر سند ھ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرکاری سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے، یونس سائیں کی سرپرستی میں بہت خوبصورت گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے جہاں پربھرپور مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس سے نوجوان کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند با ت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرسندھ کپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریس جیتنے والے کھلاڑی کو ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونس سائیں،،وزیر اعظم کے مشیر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی علی عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، کھیل، ثقافت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے سرکاری طور پر مزید پذیرائی ہونی چاہئے اس ضمن میں کھیلوں کے وفاقی وزیر سے بھی بات کروں گا کہ وہ اس کھیل کی سرپرستی کریں تاکہ یہ کھیل مزید پروان چڑھایا     جا سکے جبکہ موجودہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کو ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہوگا تاکہ نوجوان طبقہ زیادہ سے زیادہ ان سرگرمیوں کی جانب راغب رہے اس کے لئے موجودہ حکومت کھیلوں کے گراؤنڈ ز تعمیر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے بہت جلد ملک بھر میں کھیلوں کے گراؤنڈز کا جال بچھادیا جائے گا جہاں پر نوجوان شب و روز کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہے گے۔ دھرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن سے کئے گئے معاہدہ کی مکمل پاسداری کرے گی مولانا صاحب کے لیے کسی قسم کی کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے اگر دھرنے والوں نے ماورا ٓئین اقدام اٹھایا یا انتشار پھلانے کی کوشش کی تو حکومت ان کے خلاف آئین و قانوں کے مطابق کاروائی عمل میں لائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر