کورنگی میں مکھانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے یتیم خانے کا افتتاح

کورنگی میں مکھانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے یتیم خانے کا افتتاح

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں اقلیتی برادری کے یتیم بچوں کیلئے مکھانی فاؤنڈیشن کے تعاون منظور نامی یتیم خانے کا افتتاح کردیا گیا، تقریب سے مقامی سیاسی نمائندوں سمیت دنیا بھر سے آئے مندوبین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی المدینہ سوسائٹی میں منظور یتیم خانے کا افتتاح پیپلزپارٹی کے سینیٹرانورلال دین،ایم کیوایم کیرکن قومی اسمبلی اقبال خان، تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر خان، پاسٹر سلیمان منظور،مکھانی فاؤنڈیشن کیسربراہ امیر مکھانی، آل پاکستان کرسچن کونسل کے نمائندوں، رافا مشن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور امریکا، یورپ،برطانیہ اور چین سے آئے مندوبین نے فیتا کاٹ کرکیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی عیسائی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ جنہوں نے یتیم خانے کے قیام کوسراہا۔ افتتاحی تقریب میں امن،محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے موضوعات پر مذہبی گیت پیش کیے گیے۔ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکھانی فاؤنڈیشن کے سربراہ امیرمکھانی کا کہنا تھا کہ منظور یتیم خانے کو انٹرنیشنل معیارکے مطابق تعمیر کیا گیا، جس کا مقصد اقلیتی برادری  کے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے، انہوں نے انسانیت کے جذبے کے تحت اس کارخیر میں حصہ لیا۔ پاسٹرسلیمان منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ بین الاقوامی معیارکا یتیم خانہ قائم کریں اس سلسلے مقامی دوستوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی ساتھیوں نے تعاون کیا، جس کے وہ شکرگزار ہیں، تقریب سے  پیپلزپارٹی کے سینیٹرانورلال دین،ایم کیوایم کیرکن قومی اسمبلی اقبال خان، تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر خان،معروف سماجی کارکن سارہ بانو، ماریہ میمن، آل پاکستان کرسچن کونسل کے نمائندوں، رافا مشن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور امریکا، یورپ،برطانیہ اور چین سے آئے مندوبین  نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کوتحفظ اورمکمل حقوق حاصل ہیں، عیسائی،ہندو اور سکھ بھی بڑھ چڑھ کرملک کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔تعلیم سے لے کردفاع وطن تک ہرشعبے میں اقلیتی برادری کے افراد ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر