مہاجر صرف اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر صرف اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر اب اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے، کسی بھی بازی گر یا شعبدے باز کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ ملک کی 70سال کی تاریخ میں تمام سیاسی جماعتوں نے مہاجروں کو استعمال کیا لیکن مہاجر حقوق کی بات کرنا تو درکنار مہاجروں کے مسائل پر لب کشائی بھی کرنے کو تیا رنہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی، حیدرآباد کے مہاجر ہی سیاسی تحریکوں کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے چلائی جانے والی تحریک ہی ماضی میں کامیابی سے ہمکنار ہوتی رہی ہے۔ لیکن حالات کے جبر اور سیاسی جماعتوں کی دوغلی اور منافقانہ پالیسیوں نے مہاجروں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں ہر دو رمیں اپنے مقاصد کیلئے مہاجروں کو استعمال تو کرتی رہیں لیکن ان کے مسائل پر بولنے کو تیا رنہیں بلکہ اب تو حالت یہ ہے کہ مہاجر اگر سندھ کو انتظامی طورپر تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں تو سب سے زیادہ تکلیف ان جماعتوں کو ہوتی ہے جو مہاجروں کو اپنی تحریکوں کا ایندھن بناتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مہاجروں کو خود اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ جس طرح قومی سیاست کے نام پر دیگر جماعتیں قوم پرستی کررہی ہیں اس کے بعد مہاجروں کو بھی قوم پرستانہ سوچ کو اپنا ہوگا۔