اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر  میں بُک کلب کی تقریب کل ہوگی

اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر  میں بُک کلب کی تقریب کل ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر میں بُک کلب کی افتتاحی تقریب اور ڈسکشن بعنوان:  ”جدید سندھ کی معیشت:  مواقعوں کا ضیاع اور مستقبل کا سبق“ کل دوپہر 2:00 بجے سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔اس موقع پر دیگر مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر