ٹرین سانحہ، نااہل حکومت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے، انتخاب عالم سوری
کراچی (پ ر)حکومت ٹرین کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے امداد اور اس واقعے میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دلانے کئے لئے فوراًتحقیقاتی کمیشن قائم کرے عینی شاہدین اور آگ کی نوعیت کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جو محکمہ ریلوے کی نا اہلی کاایک اور منہ بولتا ثبوت ہے یہ باتیں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری نے اس حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس میں کہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخاب عالم سوری نے اس سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق اور آگ کی نوعیت سے ایسا لگتا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی کیوں کہ سلنڈر کے دھماکے کے شوا ہد کہیں نہیں ملے سلنڈر کے دھماکے سے آگ ایک جگہ ہی لگتی ہے ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے اور اسے پھیلنے میں زیادہ وقت بھی درکار ہو تا ہے جبکہ شاٹ سرکٹ سے آگ ایک دم تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلتی ہے اگر ایسا ہے تو یہ محکمہ ریلوے کی بہت بڑی نا اہلی ہے حکومت اس واقعے میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دلانے کے لئے فوراًتحقیقاتی کمیشن قائم کرے اس موقع پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جرنل سیکریٹری سید شہزاد مظہر نے کہا کہ اگر یہ سانحہ سلنڈر کے باعث ہوا تب بھی یہ محکمہ ریلوے کی نا اہلی ہے کہ اس طرح غیر محفوظ طریقے سے سلنڈر لے جانے کی اجازت کیوں دی گئی سانحہ سلنڈر سے ہوا یا شاٹ سرکٹ سے دونوں صورتوں میں حکومت ذمہ دار ہے حکومت کے حکومت کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جانی چاہئے حکومت کو چاہیے کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فل فور تحقیقاتی کمیشن قائم کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے اور انھیں قرار واقعی سزا دے حکومت اس واقع کو سلنڈر کا دھماکہ کہہ کر اپنی جان نہیں چھڑوا سکتی اس حادثے میں 73جانیں چلی گئیں یہ کو ئی معمولی واقعہ نہیں حکومت اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہیدوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کرے اس موقع پرروڈ سیفٹی پروجیکٹ کے انچارج طارق خان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ تباہ حالی کا شکار ہے اس موقع پر ٹرین میں آگ بجانے والے آلات کہاں تھے لوگ جل کر مرتے رہے آگ بجھانے والاکوئی نا تھااور محکمہ ریلوے اپنی بدحالی پر آنسو بہا رہاتھا۔