ہالہ،تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 12 افراد زخمی

ہالہ،تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 12 افراد زخمی

  



پالہ(این این آئی)ہالہ میں کھنڈو کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، زخمیوں میں اعجاز، اللہ وسایو، محمد اجمل اور شمشاد بی بی سمیت دیگر متعدد افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تیز رفتار بس اچانک قومی شاہراہ پر آنے والی ریڑھا گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

ہالہ حادثہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر