کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

      کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

  



کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ مقتولین کی شناخت فاروق اور حارث کے نام سے کی گئی۔ مقتولین کو ایک ایک گولی ماری گئی، ورثا کا کہنا ہے کہ قاسم نامی شخص نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ دو ماہ قبل بھی دونوں خاندانوں میں بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

باپ بیٹا قتل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر