غلط فہمی میں نہ رہے کراچی کو الگ نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر قادر مگسی

غلط فہمی میں نہ رہے کراچی کو الگ نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر قادر مگسی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کراچی کو الگ نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے فوارہ چوک پر کراچی سندھ ہے کے نام سے سندھ ترقی پسند پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرقادرمگسی نے کہاکہ کراچی میں ہزاروں لوگ 26 اکتوبر سے گھوم رہے ہیں تو ایم کیو ایم کے کچھ شرپسند نے سوشل میڈیا پر کہا کہ قادر مگسی کراچی نہ آنے پائے میں نے کہا میں عزیز آباد، کریم آباد،کورنگی، اورنگی،لیاری صدر و دیگر علاقوں میں آکر یہ بتایا کہ کراچی سندھ ہے امن مارچ ریلی کے سلسلے میں ھم نے کراچی کی گلی گلی گھومی جس لوگوں نے کہا کہ قادر مگسی اسلام آباد کے ایجنڈے پر آیا ہے لسانی فسادات پھیلائے گا ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے کراچی والوں نے دیکھا کہ ہماری ریلی کے دوران ان دس دنوں میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا۔ڈاکٹرقادر مگسی نے کہا کہ ہماری ریلی میں اردو بولنے والی عورتیں بھی ہیں ھم نسل پرست نہیں،ھم ایک ہیں سندھ میں ھم آہنگی اور نفرت ختم کرنے کے لئے سندھی سیکھنا ضروری ھے، میرے اعتراضات اردو بولنے والوں سے نہیں میرا اعتراض ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔سندھ ہماری ماں ہے سندھ کا ایک انچ بھی آپ کو نہیں دیں گے،بھائی بنو گے ہم آپ کے بھائی ہیں۔ قادر مگسی نے کہا کہ پی ایس پی الطاف حسین کے خلاف ہے مگر وہ مہاجر سیاست سے باہر نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے یہ ایم کیو ایم والے نفیس لوگ ہیں زندہ انسانوں کو ڈرل مشینوں سے سوراخ نکالنے والے، بوریوں میں لاشیں بند کرنے والے ہیں تو یہ نفیس لوگ ہیں۔آرٹیکل 249 کا بل اسمبلی میں پیش کرنے اورعمران خان کی طرف اب اسے پاس کروانے کی کوشش کی جائے گی جودرآصل کراچی کو الگ کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر قادر مگسی نے آخر میں نئے صوبے نامنظور کے نعرے بھی لگوائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر