کراچی، چھالیہ کے اسمگلروں سمیت چار ملزمان گرفتار

  کراچی، چھالیہ کے اسمگلروں سمیت چار ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے ایک کروڑ روپے کی چھالیہ اسمگل کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، اغوا برائے تاوان کے دو مفرور ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے خفیہ اطلاع پرفوری کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اس حوالے سے ایس پی سٹی نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران16 ہزار کلو سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پکڑی گئی چھالیہ کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی چھالیہ مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان کے کیس میں مفرور تھے، ملزمان میں عبدالرسول اور مجاہد خان شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر