سندھ میں پولیو سے متاثر ایک اور بچہ جاں بحق، متاثرہ بچوں کی تعداد 9ہوگئی

  سندھ میں پولیو سے متاثر ایک اور بچہ جاں بحق، متاثرہ بچوں کی تعداد 9ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد9ہوگئی ہے۔پولیو سے متاثرہ بچہ ادارہ برائے امراض اطفال میں دم توڑ گیا۔رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 81 کیسز سامنے آچکے ہیں۔سندھ کے ضلع سجاول کارہائشی 36ماہ کاامان عمر گردوں کے امراض میں مبتلا رہنے کے بعد این آئی سی ایچ کراچی میں انتقال کرگیا۔امان کے انتقال سے پہلے ٹیسٹ کرائے گئے تو پولیو وائرس ک تشخیص ہوئی۔۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد نو ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد81 تک پہنچ گئی ہے۔کراچی میں معطل انسدادا پولیو کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکاہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق 16 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس میں رہ جانے والیبچوں تک رسائی کویقنی بنایا جائے گا۔
سندھ پولیو