حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: گورنر پنجاب 

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی،آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال کر اپوزیشن عوام سے عام انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہورہے ہیں، وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن سن لے عام انتخابات 2023ء  میں ہی ہوں گے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی،خوشحالی، امن اور مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہو چکا ہے‘بھارت کا جنگی جنون خود بھارت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے‘افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ کر پوری دنیا کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے‘نئے پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں‘یونیورسٹیز سمیت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ لا رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاس لاہور میں ''انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ویک ان پاکستان''کی اختتامی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، صدر انٹر نیشنل سٹوڈنٹ ویک ان پاکستان ارقم ظہیر، جنرل سیکرٹری علی مصطفی سمیت دیگر اہم شخصیات اور دنیا بھر سے آئے 100سے زائد طلبہ وطالبات بھی شریک ہوئے۔ غیر ملکی طلبہ وطالبات گور نر ہاس لاہور کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کرتے رہے جبکہ گور نر ہاس کے سٹاف نے انکو گور نر ہاس لاہور کی تاریخ کے بارے میں بر یفنگ بھی دی۔ اختتامی تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کہ بد قسمتی سے کچھ لوگ دنیا میں پاکستان کے امیج کے حوالے سے منفی پروپگنڈہ کرتے رہے ہیں لیکن آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے دنیا بھر میں اپنی کامیاب سفارتکاری کے ذریعے ایسے لوگوں کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا تیزی کیساتھ پاکستان پر اعتماد بڑ ھ رہا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری آرہی ہے بلکہ تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں بھی کام کر نے کیلئے مختلف عالمی ادارے پاکستان میں آرہے ہیں اس بات میں اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم پاکستان میں آنیوالوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔
گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -