صدر عارف علوی کی خاتون اول کے ہمراہ وزیر خارجہ کے گھر آمد، مرحوم عاشق حسین کے ایصال ثوا ب کیلئے فاتحہ خوانی 

  صدر عارف علوی کی خاتون اول کے ہمراہ وزیر خارجہ کے گھر آمد، مرحوم عاشق حسین ...

  



لاہور (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن، مرحوم عاشق حسین قریشی کے گھر پہنچے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔

صدر فاتحہ خوانی

مزید : صفحہ آخر