خیبر پختونخوا ور سندھڈینگی پر تا حال قابو نہ پایا جا سکا، پشاور میں مزید 8افراد وائرس کا شکار

    خیبر پختونخوا ور سندھڈینگی پر تا حال قابو نہ پایا جا سکا، پشاور میں مزید ...

  



پشاور،راولپنڈی،لاڑکانہ (نیوز ایجنسیاں) پشاور میں 24گھنٹے میں ڈینگی کے مزید8کیسزرپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 6 ہزار 670 ہو گئی جبکہ پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار552 ہوگئی جبکہ صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے وران ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے جسکی وجہ سے خیبر پختو نخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 6ہزار670ہوگئی۔لاڑکانہ اور گرد و نواح میں ڈینگی کی وبا پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ایک ہی ہفتے میں ڈینگی کے پانچ کیسز سامنے آگئے جن میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں کنڈی کے رہائشی نوجوان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثرہ نوجوان کو ڈینگی کے لیے قائم کردہ خصوصی وارڈ میں داخل کرکے ان کا علاج شروع کر دیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 روز کے دوران ڈینگی کے پانچ کیسز کی تصدیق کی گئی جن میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔ادھرمحکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ابتک 26ہزار 744مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کے باعث راولپنڈی و اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک69افرادڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ اور بہت سے مریضوں کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے سرکاری اعداد شمار کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 48افراد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوئے اس طرح راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 14افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال میں 3افراد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں رواں سیزن میں 13ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی،رپورٹ

مزید : صفحہ آخر