عثمان بزدار کی پیر ظہور حسین قریشی کے  گھر آمد، ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت 

 عثمان بزدار کی پیر ظہور حسین قریشی کے  گھر آمد، ان کی والدہ کی وفات پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی رہائش گاہ پر آئے اور انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہو ں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی۔وزیراعلیٰ کچھ دیر وہاں موجود رہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی پیر علی عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پیر ظہور حسین قریشی

مزید :

صفحہ آخر -