آٹا سستا نہ ہواتو اسلام آباد دھرنے میں شامل ہوجائینگے،نان بائی ایسوسی ایشن

  آٹا سستا نہ ہواتو اسلام آباد دھرنے میں شامل ہوجائینگے،نان بائی ایسوسی ایشن

  



 اسلام آباد(آئی این پی) آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت کم نہ کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے دھرنے میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا۔اتوار کو آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے تاہم ہمیں زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم بھی جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔

نان بائی

مزید : صفحہ آخر