حکمران آزادی مارچ کے دباؤ سے بوکھلا گئے،قمر زمان کائرہ

  حکمران آزادی مارچ کے دباؤ سے بوکھلا گئے،قمر زمان کائرہ

  



لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران اپنے روایتی منفی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا نا پسندیدہ فیصلہ بھی کر سکتی ہے،پیپلزپارٹی فی الحال دھرنے کی حامی نہیں لیکن ہم نے فیصلہ بدلا تو اسکے حکمران ذمہ دار ہونگے،لگتا ہے حکمران آزادی مارچ کے دباؤ سے بوکھلا چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت اپنے بوگس ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو متحدہ اپوزیشن انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور بھی ہو سکتی ہے،حکمران مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کہ اپوزیشن نے انتخابات میں دھاندلی کی نشاندہی نہیں کی حالانکہ جب اس حکومت نے باگ ڈور سنبھالی تھی تو اپوزیشن نے 35 حلقوں میں دھاندلی کی نشاندہی کی تھی، تب ایک پارلیمانی کمیٹی بنی تھی جس نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز طے کرنے تھے،حکومت نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا اور ابھی تک اس پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا،ڈپٹی سپیکر کے حلقے میں 65 ہزار جعلی ووٹ نکلے جو سٹے آرڈر پر اسمبلی چلا رہے ہیں۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر