جڑواں شہروں کے نجی سکولز آج سے کھولنے کا فیصلہ

جڑواں شہروں کے نجی سکولز آج سے کھولنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آن لائن)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا آزادی مارچ کے باعث بند جڑواں شہروں کے پرائیویٹ سکولز آج پیر سے کھولنے کا فیصلہ،حالات خراب ہوئے تو فیصلے پر نظرثانی بھی کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی،اسلام آباد کے پوائیویٹ سکولز آج پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔جڑواں شہروں کے پرائیویٹ آزادی مارچ کے باعث بند تھے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالوحید نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی،اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات خراب ہونے یا دیگر صورتحال کو دیکھ کر فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

نجی سکول

مزید : صفحہ آخر