آمدن سے زائد اثاثہ جات، اکرم درانی،زاہد درانی کے ضمانت کیسز پر سماعت آج ہوگی 

آمدن سے زائد اثاثہ جات، اکرم درانی،زاہد درانی کے ضمانت کیسز پر سماعت آج ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی(ف)رہنما اکرم درانی،زاہد درانی کی ضمانت کے کیسز پر سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواستوں پر سماعت بھی ہوگی،چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست اور جج ویڈیو اسکینڈل مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے کیس کی سماعت بھی ہوگی،لاپتہ افراد کیس،سیکرٹری دفاع،سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر ودیگر پر جرمانہ عمل درآمد کیس کی سماعت ہوگی،عدلیہ مخالف پروگرام کرنے پر ٹی وی اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست پر سماعت ہوگی۔

اکرم درانی کیسز

مزید : صفحہ آخر