شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کوحادثہ،ایک اہلکار شہید، دوسرازخمی

  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کوحادثہ،ایک اہلکار شہید، ...

  



بنوں (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ,ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی جس کے باعث ایک سکیورٹی اہلکار لائس نائیک باقر شہیدجبکہ سپاہی ابرار خان زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیاجہاں پر زخمی اہلکار کا علاج جاری ہے۔

سکیورٹی اہلکار

مزید : صفحہ آخر