ایف بی آر کے نام کی تبدیلی چیف کمشنرز کانفرنس آج ہوگی

  ایف بی آر کے نام کی تبدیلی چیف کمشنرز کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے نام کی تبدیلی اور سیکنڈ کوارٹر کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے چیف کمشنرز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنرز کانفرنس میں ایف بی آر کے نام کی تبدیلی اور سیکنڈ کوارٹر کے ٹارگٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، تمام چیف کمشنرز نے اپنے اپنے آر ٹی اوز کی پرفارمنس رپورٹس مرتب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر تمام چیف کمشنرز سے ان کے آر ٹی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔چیف کمشنرز کانفرنس میں ایف بی آر کے نئے نام پاکستان ریونیو اتھارٹی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ کون سے آر ٹی اوز میں کتنی کولیکشن ہوئی ہے اور آئندہ کے بجٹ اہداف پر حکمت عملی بھی بنائی جائے گی۔
کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -