440پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات سرد خانے کی نذر

    440پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات سرد خانے کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پانامہ پیپرز میں 440 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کیخلاف جاری تحقیقات سردخانے کی نذر ہوچکی ہیں ان پاکستانیوں سے نہ تو لوٹی ہوئی دولت واپس لائی گئی ہے اور نہ ہی مقدمات قائم کئے گئے ہیں،پانامہ سکینڈل میں 440 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا اور سب سے زیادہ38 کمپنیاں سیف اللہ خاندان  کی ملکیتی تھیں۔عمران خان کے حکومت سنبھالنے سے قبل عہد کیا تھا کہ پانامہ پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کرائیں گے اور مقدمات قائم ہوں گے۔ان440پاکستانیوں کے خلاف پاکستان کے دو ادارے ایف بی آر اور نیب حکام نے تحقیقات شروع کی تھیں اور نوٹسز بھی جاری ہوئے تھے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ایک مقدمہ کی بھی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں۔
آف شور 

مزید :

صفحہ اول -