پنجاب میں پٹواری کو ویلج آفیسر کے عہدے کا نام دینے کا فیصلہ ، پیسے لینے کی شکایت برداشت نہیں کروں گا :عثمان بزدار

    پنجاب میں پٹواری کو ویلج آفیسر کے عہدے کا نام دینے کا فیصلہ ، پیسے لینے کی ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت وزےراعلیٰ آفس مےںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےں محکمہ مال کی کارکردگی اورپنجاب لےنڈ رےکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس مےں پنجاب مےں پٹواری کے عہدے کا نام تبدےل کرنے کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے پٹواری کے عہدے کا نام تبدےل کرنے کے فےصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری کو وےلج آفےسر کے عہدے کا نام دےا جائے گا۔وےلج آفےسرکو 14واںسکےل ملے گا۔بھرتی پنجاب پبلک سروس کمےشن کے ذرےعے ہوگی اوربھرتی کے بعد6 ماہ کی تربےت لازم ہوگی۔وزےراعلیٰ نے وےلج آفےسرز کےلئے لےپ ٹاپ دےنے کے فےصلے کی بھی منظوری دی۔اجلاس مےں حاضر سروس پٹواریوں کو 11واںسکےل اورگردآورکو 14واںسکےل دےنے کی تجوےزپر غور کےاگےا۔اجلاس مےں فےصلہ کےاگےاکہ پنجاب لےنڈ رےکارڈ اتھارٹی کے سٹاف کی ترقی کےلئے سروس سٹرکچر بناےا جائے گا۔اجلاس مےں لاہور کی اےک تحصےل کو رےونےوکے حوالے سے ماڈل تحصےل بنانے کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ کمشنر لاہور ڈوےژن اےک ماڈل تحصےل بنانے کےلئے فوری اقدامات کرےں۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ صوبے کے دوردراز علاقوں مےں 115اراضی سےنٹرزکے قےام کو دسمبر تک مکمل کےا جائے ۔حکومت رےونےوکے معاملات مےں آسانےاں پےدا کرنے کےلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔لےنڈ رےکارڈ سےنٹرز پرادائےگی کےلئے بےنک کا کاو¿نٹربناےا جائے ۔بےنک کاو¿نٹر کے قےام سے شہرےوں کو لےنڈ رےکارڈ سےنٹر کے بار بار چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا۔انہوںنے کہا کہ شہرےوں کو اراضی کی دستاوےزات کے حصول مےں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہےں ہونا چاہےے۔شہرےوں سے رشوت لےنے والے افسروں اوراہلکاروںکی جگہ جےل ہے۔مےں کسی صورت شہرےوں سے پےسے لےنے کے حوالے سے شکاےت برداشت نہےں کروں گا۔اجلاس مےں اسسٹنٹ ڈائرےکٹر لےنڈ رےکارڈ کو تحصےلداراورلےنڈ رےکارڈ آفےسر کو نائب تحصےلدارکے عہدوں مےں بدلنے کی تجوےزپر غورکےاگےا۔سےنئر ممبر بورڈ آف رےونےو نے وزےراعلیٰ کو برےفنگ دی۔ صوبائی وزراءمےاں اسلم اقبال،ملک محمد انور،چےف سےکرٹری ،پرنسپل سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب،متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز اوراعلی حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پرنام نہاد مارچ درحقےقت ”غلامی مارچ “ہے ۔ مسترد شدہ عناصرقوم کو پرانے پاکستان کا اےک بار پھر غلام بنانا چاہتے ہےں ۔22کروڑ عوام نے پرانے پاکستا ن کو ٹھوکر مار دی ہے اوراب نےا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہےں آئے گا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بےان مےں کہاہے کہ وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں تبدےلی کے سفر کو کوئی نہےں روک سکتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحرےک انصاف کوپانچ سال کا مےنڈےٹ دےا ہے ۔ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک مےں انتشار پھےلانے اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے والی کسی عوام دشمن کاروائی کو ہرگز برداشت نہےں کےا جائے گا۔ عوام کے مسترد شدہ عناصرنام نہادمارچ کے ذرےعے کشمےر کاز کو نقصان پہنچارہے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مےرا ہر اےم پی اے اپنے حلقے مےں وزےراعلیٰ ہے اورپنجاب کے اےم پی اےز کو مکمل عزت اوراحترام ملے گا۔اےم پی اےز کے جائز کام ترجےحی بنےادوں پر ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ کسی کو اراکےن اسمبلی کے جائز کاموںمےں رکاوٹ نہےں ڈالنے دوںگا۔اراکےن اسمبلی مےرے دست و بازوہےں،ان کی عزت مےں کمی نہےں آنے دوںگا۔اراکےن اسمبلی کے حلقوںکے مسائل حل کےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ جہاں کوئی اےشو ہے اسے فوری طورپر دور کرےںگے۔اراکےن اسمبلی کے ہر جائز کام پر ہونے والی پےش رفت کی ذاتی طورپر نگرانی کروںگا۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول