مولانا شرکاءآزادی مارچ سے خطاب میں آبدیدہ ہوگئے ،ڈی چوک نہ جانے کا اشارہ

  مولانا شرکاءآزادی مارچ سے خطاب میں آبدیدہ ہوگئے ،ڈی چوک نہ جانے کا اشارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کے دوران تقریر آبدیدہ ہوگئے ۔اتوار کو آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحما ن آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مجھ سے زیادہ جذبہ آپ لوگوں میں ہے میں آپ کو ایک سال بیٹھنے کا کہوں گا تو آپ دو سال بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کی جیلیں کم پڑھ جائیں گی لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹھیں گے۔ ابھی ہمارا پلان بی اور سی بھی باقی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈی چوک نہ جانے کا اشارہ دیدیا ۔اتوار کو اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے ڈی چوک اور وزیراعظم ہاوس نہ جانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ڈی چوک خرافات کی جگہ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس مجمع کے لیے ڈی چوک بہت تنگ جگہ ہے، یہ کھلی جگہ ہے،عمران خان سن لو ،یہ تحریک پیچھے نہیں ہٹے گی ،ہم آگے جانب پیشرفت کریں گے۔ا نھوں نے کہاکہ ہم نے جان ہتھیلی پر رکھ لی ہے،کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے۔


مولانا آبدیدہ

مزید :

صفحہ اول -