پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا 

  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس (آج)پیر کو ہوگا جس میں آزادی مارچ سمیت موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا، یہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تین بجے وزیراعظم ہاو¿س میں ہو گا۔ عمران خان موجودہ صورتحال میں ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران اپوزیشن دھرنے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اقدامات سے متعلق اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ 

پی ٹی آئی اجلاس

مزید : صفحہ اول