مالی سال 2017.18سٹیٹ بینک کو روپے کی قدر گرنے سے 5کھرب سے زائد کا خسارہ ہوا
کراچی(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک بھی خسارے میں چلاگیا۔سالانہ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کوروپے کی بے قدری کے باعث بینک کو506 ارب13کروڑروپے کانقصان ہوا۔ بینک کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق بینک کوماضی میں کبھی خسارے کاسامنانہیں کرناپڑا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بینک کی سودی آمدنی87فیصدکے اضافے سے546ارب19کروڑروپے تک پہنچ گئی۔ نئے نوٹ اورانعامی بانڈزکی چھپائی پر 11 ارب 42کروڑروپے خرچ ہوئے۔ مجموعی اخراجات5فیصداضافے سے 50 ارب 47 کروڑروپے تک پہنچ گئے۔مالی سال 2018 میں سٹیٹ بینک کوروپے کی قدرمیں اتار چڑھاﺅ سے72ارب روپے کے نقصان کے باوجودمجموعی طورپر175ارب67کروڑ روپے کامنافع ہواتھا۔مسلم لیگ(ن) کے 5سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو اوسطاً سالانہ 282 ارب روپے کامنافع ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے5 سالوں میں اوسطاسالانہ منافع199ارب روپے رہا۔
سٹیٹ بینک