عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ٹرین پر واپس جانیوالوں کی سخت چیکنگ 

  عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ٹرین پر واپس جانیوالوں کی سخت چیکنگ 

  



لاہور(این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع کے اختتام پر بذریعہ ٹرین واپس جانے والوں کی سخت چیکنگ کی گئی،مندوبین کے پاس موجود گیس سلنڈر سے مکمل گیس خارج کرنے کے بعدسوار ہونے کی اجازت دی گئی۔ریلوے کے اعلیٰ افسران نے رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر موجود رہ کر اس حوالے سے جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی کے مطابق داخلی دروازوں پر مکمل چیکنگ اور گیس سلنڈر کو چیک کرنے کے بعد ہی سوار ہونے دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تیز گام میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 74قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں جن میں زیادہ تعداد تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کی تھی۔

اجتماع اختتام پذیر

مزید : صفحہ اول