شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

  شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

  



 لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد رمحمد شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج (پیر) کے روز اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی اب تک کی صورتحال او رآئندہ کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اجلاس سے قبل سروسز ہسپتال میں زیر علاج پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ہدایات بھی لیں گے۔ 

ن لیگ اجلاس

مزید : صفحہ اول