پی ٹی آئی کا مولانا کیخلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کا مولانا کیخلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا امکان

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر (آج)پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ایک روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی جس میں مولانا فضل الرحمن کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں جا کر وزیر اعظم کو گرفتار کر نے کے بیان پر عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور بعد میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بھی میڈیا کو بتایاتھا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان خلاف عدالت میں جائینگے۔پرویز خٹک کے مطابق مولانا فضل الرحمن لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور یہ بغاوت ہے،ہمارا مقدمہ تیار ہورہا ہے اور ہم عدالت میں جائیں گے۔

رٹ امکان

مزید : صفحہ اول