صدر مملکت عارف علوی کا خاتون  اول کے ہمراہ شاہی حمام کا دورہ 

صدر مملکت عارف علوی کا خاتون  اول کے ہمراہ شاہی حمام کا دورہ 

  



لاہور(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہلی دروازے لاہور میں واقع شاہی حمام کا دورہ کیا، اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹورسٹ گائیڈ زنے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ کو شاہی حمام کی تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی۔ صدرمملکت کوشاہی حمام کی بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔صدر مملکت اور ان کی اہلیہ کے اندرون شہر دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور سارے روٹ پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔

صدر دورہ

مزید : صفحہ اول