پاکستان کا اقوام متحدہ میں پرامن ہمسائیگی کے عزم کا اعادہ

  پاکستان کا اقوام متحدہ میں پرامن ہمسائیگی کے عزم کا اعادہ

  



  نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا ٓخواہاں ہے۔ اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے منصفانہ نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا۔ منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی اقوام متحدہ میں اجاگر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف بیانیہ، بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کیخلاف کوششیں تیز کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید : صفحہ اول