بارشیں نہ ہونے سے لاہور سمیت پنجاب میں سموگ انتہائی خطرناک درجے پر پہنچ گئی 

بارشیں نہ ہونے سے لاہور سمیت پنجاب میں سموگ انتہائی خطرناک درجے پر پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور،کراچی(این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، ماہرین نے بارشیں نہ ہونے کی صورت میں سموگ کی شدت میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کر دئیے۔لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہر تیسرے روز بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور کا مجموعی طور پر ایئرکوالٹی انڈیکس 195ریکارڈ کیا جا رہا ہے، پنجاب اسمبلی کے اطراف 225، اپر مال پر 208اور گلبرگ میں 247 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔بیدیاں روڈ پر 195 اور سندر انڈسٹریل ایریا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چار نومبر سے بیس نومبر تک سموگ کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس وقت بادلوں کا راج ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارشیں شروع اورکئی جگہ متوقع ہیں۔ مری اور گلیات گہرے سیاہ بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جہاں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جس کے بعد خنکی اور سردی بڑھ گئی۔ جبکہ گلیات کے بالائی چوٹیوں پر برفباری کا امکان ہے۔ادھر بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ماہا کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اس کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں رواں برس کے چوتھے سمندری طوفان ماہا کا رخ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی جانب ہے، طوفان کراچی کے جنوب میں 795 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ماہا شمال مشرق میں بھارتی ریاست گجرات کی جانب ایک رخ موڑ لے گا۔ماہا کے مرکز میں چلنے والی ہوائیں بڑھ کر 120 سے 140 کلومیٹر ہوچکی ہیں۔
سموگ،صورتحال

مزید :

صفحہ اول -