کرپٹ عناصر، عدالتی مفرور وں اور اشتہاریوں کو پکڑنا اولین ترجیح: چیئر مین نیب 

    کرپٹ عناصر، عدالتی مفرور وں اور اشتہاریوں کو پکڑنا اولین ترجیح: چیئر مین ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر،عدالتی مفروروں اور اشتہاریوں کو آہنی ہاتھوں کے ساتھ پکڑنا نیب کی اولین ترجیح ہے، جدید تکنیکوں کو برائے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر ہاؤسنگ و کوآپریٹو سوسائٹیوں کی طرف سے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی،مالیاتی فراڈ کرنے والی کمپنیوں،بنک فراڈ،جان بوجھ کر بنکوں کے قرضوں کی نادہندگی،اختیارات کے ناجائز استعمال،منی لانڈرنگ اور ریاستی فنڈز میں خرد برد جیسے وائٹ کالر،میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی سب سے بڑی ترجیح  ہے۔اتوارکو چیئرمین نیب نے کہا کہ  نیب کی بڑی کامیابیوں میں غیر قانونی طور پر عوام الناس سے لوٹی ہوئی 342 ارب روپے سے زائد کی رقوم کی وصولی ہے جسے قومی خزانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے اور اس میں نیب افسران نے ایک پائی بھی نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ نیب نے کام کے بوجھ کی درجہ بندی کرتے ہوئے موضوع اور موثر تیز رفتار کیسز کو نمٹانے کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 ماہ مقرر کر رکھی ہے جس میں شکایت کی تصدیق سے انکوائری،تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس بجھوانے کا عمل شامل ہے۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ اول