محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دیدی

محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دیدی

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے، علاج کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے انہیں جیل واپس لایا جائے۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردوں میں مسئلہ ہے، انہیں ہرنیا کا بھی مسئلہ ہے اور ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن تجویز کیا ہے۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ اول