ملک میں مارشل لاء سے بھی برے حالات ہیں، جمشید دستی

  ملک میں مارشل لاء سے بھی برے حالات ہیں، جمشید دستی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے کہاہے کہ ملک میں مارشل لاء سے بھی برے حالات ہیں۔ جمشید دستی نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ کی دہلیز پر جھکنے سے بہتر موت ہے۔انہوں نے کہاکہ سچ ہے مولنا فضل الرحمان کو پوری قوم سلام پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدلیہ مولنا فضل الرحمان کو سلام پیش کررہی ہے،اس ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے،اس ملک میں مارشل لاء سے برے حالات ہیں۔

جمشید دستی

مزید : صفحہ اول