جانتے ہیں آزادی مارچ کو فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے، جہانگیر ترین

جانتے ہیں آزادی مارچ کو فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے، جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کو کہیں نہیں روکا، اپوزیشن کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ بڑے بڑے نعرے لگاتے ہیں۔ سابق حکومت نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا، اسے بہتر کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کی فنڈنگ سے متعلق کافی اطلاعات ہیں، انھیں بڑی فنڈنگ ملی ہے۔ یہ تمام چیزیں پیسے کے بغیر نہیں ہو سکتیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، تاہم جے یو آئی (ف) کو فنڈنگ سے متعلق وضاحت دینی چاہیے۔ اخراجات سے متعلق ایک دن سوال اٹھیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اب اکیلے ہیں، انھیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ آزادی مارچ میں کوئی مسئلہ نہیں چاہتے، اس لیے چپ ہیں۔ حکومت آزادی مارچ کیخلاف کوئی مزاحمت نہیں کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔ آزادی مارچ والے اسلام آباد میں مختص گراؤنڈ میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ انھیں کھلی چھٹی دی ہے، کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے۔ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی لیکن شرپسند عناصر کیلئے حکومت کو تیار رہنا پڑتا ہے۔ ریڈ زون جانے والے راستے کنٹینرز سے بلاک کریں گے۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -