عمران صاحب استعفیٰ دیکرگھر جانے کا وقت ہوا چاہتاہے،مریم اورنگزیب

  عمران صاحب استعفیٰ دیکرگھر جانے کا وقت ہوا چاہتاہے،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب وزیراعظم یونیورسٹی خالی کرنے کا وقت ہوا جاتا ہے؟،عمران صاحب آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا، اب صرف گھر جانا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تین دن ہو گئے پیکنگ تو ہو گئی ہو گی،عمران صاحب ٹی وی لگائیں استعفیٰ دینے اور گھر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب حکومت چلانا، عوام کی خدمت کرنا، 11000 میگاواٹ بجلی بنانا کھلنڈروں کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں آپ کی نالائقی اور ناہلی نے ملک کی معیشت، روزگار، کاروبار، صنعت تباہ کر دی۔ انہوں نے کہاکہ 12000 کلو میٹر سڑکیں بنانا، دہشت گردی اوربجلی کے اندھیروں میں گھرے ملک کو روشن اورپرامن بنانا نااہلوں اور نالائقوں کے بس کی بات نہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -