مسئلہ کشمیر کوعالمی توجہ ملنے سے بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا، فخر امام

  مسئلہ کشمیر کوعالمی توجہ ملنے سے بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا، فخر امام

  



ملتان(این این آئی) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ پہلی بارعالمی میڈیانے مسئلہ کشمیرکوصحیح معنوں میں اجاگرکیا، مسئلہ کشمیرکوعالمی توجہ ملنے کے باعث بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ، مسئلہ کشمیر پربھارت بیک فٹ پرچلا گیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید،13 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی، کشمیری لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہیں، انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اورسفارت کاروں کو آزاد حیثیت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، بھارت کشمیرمیں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔فخر امام نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 72سال سے چل رہا ہے، کشمیرمتنازع علاقہ ہے 5 اگست کو مودی نے غلط اقدام کیا۔

فخر امام

مزید : صفحہ اول