نا اہل حکومت سے اچھی پرفارمنس کی امید نہیں، اسے جانا ہوگا،مولانا عطاء الرحمن

نا اہل حکومت سے اچھی پرفارمنس کی امید نہیں، اسے جانا ہوگا،مولانا عطاء ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور مرکزی رہنما مولانا عطاء الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ حکمران نا اہل تھے اور ہیں آئندہ بھی اچھی پرفارمنس کی کوئی امید نہیں ہے،وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر تمام جماعتیں متفق ہیں، ذہن میں بہت سارے پلان ہیں،عمران حکومت کو احتجاج کے نتیجے میں جانا ہی ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے جنتی عزت ہمیں پاکستان کے عوام اور کارکنوں نے بخشی ہے شاید تاریخ اس کو نہ بھلا پائے نہ تاریخ میں اس سے پہلے اتنا بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ حکومت میں ڈلیور کر تے ہیں توقوم فوراً آپ کو اتارنے کی خواہش مند نہیں ہوسکتی انہوں نے آکر ثابت کیا ہے کہ ہم نا اہل تھے،نا اہل ہیں اور آئندہ بھی ان سے اچھی پرفارمنس کی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس جعلی اور نا اہل حکومت کو عوام اسی طرح کے احتجاج سے ہٹاتا ہے اور ہمیں یقین ہے انشاء اللہ احتجاج کے نتیجے میں اس حکومت کو جانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی گفتگو میں بوکھلاہٹ بہت زیادہ ہے اور اس وقت پوری کابینہ بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔ایک سوال پر مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ مطالبہ استعفیٰ ہے اس کے بعد ملک میں شفاف انتخابات ہیں۔

مولانا عطاء الرحمن

مزید : صفحہ اول