سندھ میں پیپلزپارٹٰی کرپشن روکنے کو تیار نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں پیپلزپارٹٰی کرپشن روکنے کو تیار نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کرپشن روکنے کو تیار نہیں ہیآج بھی انور مجید کے جیل سے احکامات جاری ہوتے ہیں 12 سالوں میں سندھ میں جو بھی کرپشن ہوئی ہے اس کے ذمہ دار مراد علی شاہ ذمہ ہیں۔ پہلے وزیر خزانہ کے طور پر پھر وزیر اعلیٰ ہوکر کرپشن کی ہے۔ مراد علی شاہ کا قلم کرپشن پر پانی کی چلتا ہے جب مراد علی شاہ کی کرپشن منظر عام پر لائی جاتی ہے وہ نچلی سطح پر گھٹیا حرکتوں پر اتر آتے ہیں، مجھ پر قاتلانہ حملہ بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر کیا گیا۔ ٹرین حادثے میں میرپورخاص کے شہید ہونے اور زخمی ہونے والوں کے گھروں میں گیا تھا ڈی سی آفیس میں بھی موجود تھا جب میتیں لائی گئیں تھی، سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کی پیڈ سوشل میڈیا ٹیم جھوٹ پھلاتی ہے سوشل میڈیا پر ایک ٹرک دکھائی گئی جس میں لاشیں ڈالی جارہی ہیں وہ پنجاب کی نہیں تھی لاشیں ساری ایمبولنس میں لائی گئیں تھی۔ کنری میں ہم جنازہ نمازہ میں شرکت کے لئے گیا تھا جہاں جھوٹے نواب تیمور ٹالپر نے اپنی اسصلیت دکھائی تیمور ٹالپر کی اور ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کی موجودگی میں مجھ پر پتھراؤ کیا گیا مقامی لوگوں نے ایک حملہ آور کو پکڑا کر وڈیو بھی بنائی تھی جو کہہ رہا تھا کہ مجھے نواب تیمور ٹالپر کے لوگوں نے پئسے دیئے تھے حملہ کرنے کے لئے۔ جس کو وڈیو بنانے کے لئے بعد علاقہ کے لوگوں نے چھوڑ دیا تھاجس کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ مجھ پر اور ہمارے لوگوں پر درج کیا گیا ہے،ہم نے تھانے جاکر درخواست جمع کرائی تھی لیکن ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی نواب تیمور ٹالپر نے سندھ کی روایت کی توھین کی ہے اپنے علاقے میں مجھ پر حملہ کروایا ہیتیمور ٹالپر کی کرپشن کی داستانیں مل ر ہی ہیں بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ ہماری ایف آئی بھی کاٹی جائے ایف آئی آر کٹوانا ہمارا آئینی کپتان کو پاکستان کی عوام نے منتخب کیا تھا اب عالم اسلام کا لیڈر بن چکا ہے مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم  ہاؤس پر حملے کی بات کر کے غداری کی بات کی ہے آج ہمارے ادارے مضبوط نہ ہوتی ہمارا بھی شام، عراق جیسا حال ہوتا، اس ملک کے ادارے جاگ رہے ہیں عوام بھی جاگ رہی ہے مولانا چند لوگ لیکر ملک پر حملہ کرنے باتیں کر رہے ہیں ان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا سارے چور ایک ساتھ کنٹینیر پر جمع ہوگئے ہیں پاکستان کی ساری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے مولانا کے دھرنے میں افغانستان کے لوگ شامل ہیں، مولانا کا کھیل ختم ہونے والا ہے۔

مزید : صفحہ اول