افغان وزارت خارجہ بے بس، منہ روز این ڈی ایس پاکستانی سفارتکاروں کو ہرساں کرنے لگی

  افغان وزارت خارجہ بے بس، منہ روز این ڈی ایس پاکستانی سفارتکاروں کو ہرساں ...

  



اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سفارتکاروں اور سفارتخانے کے دیگر اہلکارں کو گزشتہ دو روز میں مسلسل ہراساں کیا گیا۔سفارتی ذرائع نے کابل سے ”این این آئی“ کوبتایاکہ پاکستان کے نائب سفیر حسن وزیر کے علاوہ میڈیا، تجارت اور کابل میں سفارتخانے میں وزارت خارجہ کے افسران کو افغان پولیس اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گھروں سے سفارتخانے جاتے ہوئے ہراساں کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑیاں روکی گئیں۔اتوار کو نائب سفیر اور دیگر اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے اور ان کو گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سفیر کی گاڑی پر پانی کی خالی بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کی گاڑی کو سفارتخانے جاتے ہوئے دوسرے راستے جانے پر مجبور کیا گیا۔سفارتی ذرائع  نے کہاکہ افغان پولیس اور انٹیلی جنس کی جانب سے ہراساں کر نے کے واقعات ایک منظم طریقے سے کئے گئے ان کے مطابق نائب سفیر کی گاڑی کا رخ سفارتخانے کے راستے سے موڑ کر انہیں ائیر پورٹ کی جانب مجبور کیاگیا اور اس راستے پر موٹر سائیکل والوں کو نائب سفیر کی گاڑی کے سامنے کھڑا کر کے گاڑی روک دی گئی۔کئی مرتبہ نائب سفیر کی گاڑی کو پولیس کے نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں نے ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی تاہم پاکستانی گاڑیوں کے ڈرائیو زنے اپنے آپ کو پولیس سے محفوظ رکھا۔ان واقعات کی وجہ سے سفارتخانے نے اتوار کو ویزا آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل کیا تاہم عام افغان شہریوں کی مشکلات کی وجہ سے ویزے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔

افغانستان،ہراساں 

مزید : صفحہ اول